زمونگ سوات ڈاٹ کام
ٹیکنالوجی
پانامہ پیپرز لیک کی انکشافات آج کل کی سب سے بڑی خبر ہیں قومی اور بین الاقوامی میڈیا پر اسی کا چرچا رہا ہے۔انٹرنیشنل کنشورشیم آف انوسٹی گیٹیو جرنلسٹ (آئی سی آئی جے) نے جہاں آف شورز اکاؤنٹس کی تفصیلات ظاہر کی وہیں ایک گیم بھی متعارف کرائی ہے۔سٹیئر وے ٹو ٹیکس ہیون(Stairway to Tax Heaven) گیم سے آپ کھلاڑی، سیاست دان یا کاروباری شخص میں سے اپنی مرضی کا پلیئر چن سکتے ہیں۔
آپ کے منتخب کیے ہوئے آپشن سےپتہ چلے گا کہ یہ کردار ٹیکس بچا پاتے ہیں یا پھر پکڑے جاتے ہیں۔یہ گیم کھیلنے میں اتنی زیادہ آسان نہیں۔ آپ کو ٹیکس چوروں کی طرح سوچ کر آپشن منتخب کرنے ہوتے ہیں۔ جہاں آپ نے غلط آپشن منتخب کیا آپ کی گیم ختم ہوجاتی ہے ، جس کے ساتھ آپ کے غلط فیصلے کی وجہ بھی لکھی ہوتی ہے۔
Discussion about this post