سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام) سوات میں لینڈسلائیڈنگ سے بند ہوانے والے کالام روڈکو 9روز گزرنے کے بعد بھی ٹریفک کے لئے بحال نہیں کیا جاسکا جس کی وجہ سے وادی کالام سمیت ملحقہ علاقوں میں غذائی قلت پیدا ہونے لگی ہے ،گذشتہ ہفتے بارشوں کی وجہ سے تحصیل بحرین میں کئی مقامات پر برفانی اور پہاڑی تودے گرے تھے جس کی وجہ سے بحرین، کالام روڈ ہر قسم ٹریفک کے لئے بند ہوگیا ہے اور نوروز گذرنے کے باوجود بھی روڈ کو تاحال بحال نہیں کیا جاسکا ہے ، پاک فوج کی جانب سے روڈ کھولنے کے لئے امدادی کارروائی کا کام جاری ہے، تاہم آٹھ روزبعد بھی روڈ کو ٹریفک کے لئے نہیں کھولا جاسکا۔ کالام کے مقامی افراد کا کہنا ہے کہ کالام میں پٹرول اور ایل پی جی ختم ہوگیا ہے۔ تازہ سبزیاں اور اشیائے خور و نوش کی قلت سر اٹھا رہی ہے۔ کالام کے ہسپتال میں عملہ نہیں ہے اور مریضوں کو سیدو شریف ہسپتال لے جانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
Discussion about this post