نیلم وادی کے دلکش مناظر
November 22, 2015
pak fouj k shair nojawan dehshat grdo pr toot prhe
March 7, 2017
سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام) سوات میں شعور فاؤ نڈیشن فار ایجوکیشن اینڈ اویرنیس کے زیر اہتمام امن مشاعرے کا انعقاد کیا گیا جس میں سوات سے تعلق رکھنے والے نامور شعراء اور مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ، مشاعرے کی تقریب سوات کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی جس میں شعور فاؤنڈیشن کے کوآرڈینیٹر حامد حسین ، پشتو کے معروف شاعر عبد الرحیم روغانے اور دیگر شعراء نے بھی شرکت کی ، تقریب سے اپنے خطاب میں حامد حسین کا کہنا تھا کہ شعور فاؤنڈیشن کی جانب سے ’’ رابطہ ‘‘ کے نام سے ایک پراجیکٹ کا آغاز کیا گیا ہے جس کے تحت صوبے کے مختلف اضلاع میں اس طرح کی سر گرمیاں منعقد کی جائیں گی ، انہوں نے کہا کہ پروگرامات کا مقصد علاقے کے لوگوں میں امن کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے اور کشیدگی کے بعد ان لوگوں کی ذہن سازی کرنی ہے ، انہوں نے کہا کہ ہمارے صوبے کو دہشت گردی کے ہاتھوں کافی نقصان پہنچا ہے اور یہاں کے لوگ ذہنی کوفت میں مبتلا رہے ہیں ہماری کوشش ہے کہ اس طرح کے رنگا رنگ پروگرامات کا انعقاد کر کے یہاں کے لوگوں کو تفریح کے مواقع فراہم کریں ، انہوں نے کہا کہ اب یہاں پر امن ہے اور لوگ جان گئے ہیں کہ امن کی قیمت کیا ہے اور امن کو کیسے قائم رکھا جائے۔ مشاعرے میں عبدالرحیم روغانے سمیت دیگر شعراء نے اپنے کلام پیش کئے جسے حاضرین نے خوب داد سے نوازا جبکہ پشتو کی روایتی موسیقی بھی پیش کی گئی ۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post