سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام)سوات اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کی شدید جھٹکے ،درودیوار اور پہاڑ لرزگئے ،پہاڑی تودہ اور دیوار گرنے سے بچے سمیت 2افراد جاں بحق ہوگئے ،حادثات میں بچوں اور خاتون سمیت 7افراد زخمی ہوگئے ہیں ،ملک کے دیگر علاقوں کی طرح سوات اور ملحقہ اضلاع شانگلہ ،بونیر اور ملاکنڈ ایجنسی میں بھی 7.1شدت کا زلزلہ ہوا ،شدید جھٹکوں سے درودیوار اور عمارتیں لرز گئیں جبکہ پہاڑ بھی سرک گئے ،شدید خوف کے مارے لوگ گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے اور لوگ کلمہ طیبہ اوراستغفار کا ورد کرتے رہے ،سوات بونیر کی شاہراہ کڑاکڑ پر جبہ کے مقام پر موٹر کار نمبر پی ایس جے 47پر زلزلہ کے دوران پہاڑ سرک کر گرگیا جس کے نتیجے میں ایک شخص عظمت ولد زمین سکنہ جوڑ بونیر زخمی ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی عبدالرحمن زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لئے سول اسپتال بریکوٹ اور بعدازاں تشویشناک حالت میں سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا گیا ،سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقے شمک میں دیوار گرنے سے پانچ سالہ بچہ عماد ولد رحمانی گل جاں بحق ہوگیا جبکہ چار سالہ بچی افسانہ دختر نیک محمد زخمی ہوگئی جسے فوری طبی امداد کے لئے سول اسپتال خوازہ خیلہ منتقل کردیا گیا ہے ،اسی طرح مینگورہ شہر کے اطراف میں بھگڈ ڑ مچنے اور اینٹ گرنے سے چوبیس سالہ حمزہ ولد فرمان علی سکنہ رحیم آباد ، بارہ سالہ وقار ولد محمد ایاز سکنہ اخوند ، جسمانی معذورچودہ سالہ سیف اللہ ولد اورنگزیب سکنہ فیض آباد ، پینتالیس سالہ زیبا زوجہ خان محمد سکنہ گل کدہ نمبر، چودہ سالہ آفتاب ولد ظاہر سکنہ رنگ محلہ زخمی ہوگئے ،اسی طرح شانگلہ کے علاقے کوز کانامیں بھی ایک خاتون نوربی بی زوجہ عقل مند گرنے سے اس کی ایک ٹانگ ٹوٹ گئی ہے زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ،علاوہ ازیں مینگورہ شہر سمیت کئی علاقوں میں شدید زلزلے سے کئی عمارتوں میں دراڑیں پڑگئیں ہیں جنہیں خالی کردی گئی ہیں ۔
سوات سمیت پورے ملاکنڈ ڈویژن زلزلے کے شدید جھٹکے ،2 جاں بحق 2 افراد زخمی
ملک کے مختلف حصوں کی طرح سوات سمیت پورے ملاکنڈ ڈویژن میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے...
Read more
Discussion about this post