بٹ خیلہ(زمونگ سوات ڈآٹ کام) انجمن تاجران مالاکنڈڈویژن کے کال پر مالاکنڈڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف آج مالاکنڈڈویژن میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال اوراحتجاجی مظاہرے ہونگے سب سے بڑاجلوس ظفرپارک بٹ خیلہ سے نکالاجائیگااس سلسلے میں ہم نے تمام تیاریاں مکمل کرلی اورتمام سیاسی اورمذہبی پارٹیوں کے راہنماؤں کودعوت دی ہیں ان خیالات کااظہارانجمن تاجران بازاربٹ خیلہ کے جنرل سیکرٹری ملک دلنوازخان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کے ایماء پرگورنرخیبرپختونخوانے مالاکنڈڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کانوٹیفیکشن جاری کرکے یہاں کے تاجربرادری اورعوام کے ساتھ سراسرظلم اورناانصافی کردی ہے جوہم کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کریں گے کیونکہ مالاکنڈڈویژن حالیہ دہشت گردی سیلاب اورزلزلے کی وجہ سے بری طرح متاثرہوچکاہے اس لئے ہم نے انجمن تاجران ما لاکنڈڈویژن کے صدرحاجی شاکراللہ خان کے کال پرآج ڈویژن بھرکے دوسرے بازاروں کے طرح بازاربٹ خیلہ بھی مکمل طورپربندرہیگی اورظفرپارک سے احتجاج جلوس نکالاجائیگاجس میں ہزاروں کے تعدادمیں تاجربرداری اورعوام شرکت کریں گے کیونکہ ہڑتال کوکامیاب بنانے کیلئے ہم نے تمام سیاسی اورمذہبی پارٹیوں کے راہنماؤں کوشرکت کی دعوت دی ہیں انہوں نے کہاکہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مالاکنڈڈویژن کے عوام پررحم کرکے اپنافیصلہ واپس لیاجائے کیونکہ یہاں کے تاجربرادری اورعوام غربت مہنگائی اوربے روزگاری کی وجہ سے دووقت روٹی کیلئے ترس رہے ہیں۔
Discussion about this post