مینگورہ(زمونگ سوات ڈات کام)شانگلہ کے رہائشی حسن ہمیش نے چچازادبھائی کے قاتلوں کو سزانہ ملنے کی صورت میں اہل خانہ سمیت خودسوزی کی دھمکی دے دی،اس حوالے سے رشتہ داروں کے ہمراہ سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چنددن قبل رنگ محلہ مینگورہ میں ان کے چچازادبھائی شیرعلی کوقتل کیا پوسٹ مارٹم کے بعد ہم نے میت کو آبائی گاؤں لے جاکر دفنادیا اوردوسرے روزمینگورہ پولیس اسٹیشن آکر کیس کے بارے میں معلومات حاصل کیں جہاں پر پولیس نے موقف اختیار کیا کہ شیرعلی کو ان کی بیوی نے قتل کیا ہے ،انہوں نے کہاکہ میر ے چچازادکوبیوی نہیں بلکہ اس کی بیوی کے بھائی یعنی اپنے بہنوئی پیرمحمد خان نے قتل کیا ہے اور وقاص بھی ان کے ہمراہ تھا،انہوں نے کہاکہ بہنوئی نے جب شیر علی کو قتل کیا تو مقتول کی بیوی واقعہ کے پندرہ منٹ بعد جائے وقوعہ پر پہنچی تھی جسے بھائی نے پستول دے دیا ،انہوں نے کہاکہ پولیس اصل ملزمان کو بچانے کی کوشش کررہی ہے جس کے سبب ہمیں انصاف نہیں مل رہاہے،انہوں نے آئی جی خیبرپختونخوا،ڈی آئی جی ملاکنڈڈویژن،عمران خان اوردیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ اصل قاتلوں کو سزائیں دلاکر ہمیں انصاف فراہم کریں بصورت دیگر ہم خودسوزی کرنے پر مجبورجائیں گے،اس موقع پر ایوب خان،بہرام اور افتخاربھی ان کے ہمراہ تھے۔
Discussion about this post