سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام)آل سوات موبائیل ایسو سی ایشن سوات کے صدر نے کہاہے کہ ملاکنڈ ڈویژن میں کسٹم ایکٹ کے خلاف12اپریل کو پورے سوات میں شٹرڈاؤن ہڑتال کو کامیاب کریں گی اور سوات میں تمام موبائیلز دکانیں بند رہیں گے ،زمونگ سوات ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سوات اور دیر کی ریاستوں کے ادغام پاکستان کے وقت 32معاہدے ہوئے تھے جن میں ایک معاہدہ یہ بھی تھا کہ ملاکنڈ ڈویژن میں کسی قسم کا ٹیکس نافذ نہیں کیا جائے گا ،انہوں نے کہاکہ ملاکنڈویژن کے عوام زلزلہ ،سیلاب اور دہشت گردی سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں ان حالات میں کسی بھی صورت ہم کسٹم ایکٹ کو نافذ نہیں ہونے دیں گے انہوں نے کہاکہ آج ملاکنڈ ڈویژن میں ہونے والی شٹرداؤن ہڑتال حکمرانوں کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا۔
Discussion about this post