پشاور(زمونگ سوات ڈاٹ کام)وزیر اعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ14اگست کے بعد15اگست بھی آگیااوراب خان صاحب کے مقررکردہ24اپریل کے بعد25اپریل بھی آجائیگااورترقی کاپہیہ چلتا رہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کے حالات قابل رحم ہیں ان کی باتیں اوردعوے یونین کونسل ناظم کے معیارسے بھی کم ہیں۔ خوابوں اوردھرنوں سے وزارت عظمیٰ کاحصول ممکن نہیں بلکہ عملی کام اوراقدامات سے ممکن ہوسکتاہے،خان صاحب خوابوں کی بجائے خیبرپختونخواعوام کیساتھ کئے گئے وعدوں کوعملی جامہ پہنائیں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم محمدنوازشریف نے اپنے آپ اورخاندان کے دیگرافرادکوہرقسم انکوائری کیلئے کمیشن تشکیل دینے کی ہدایات جاری کی ہے تاہم اسکے بعدزیادہ واویلاکی اورسستی شہرت حاصل کرنیکی کوئی ضرورت نہیں بنتا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے مٹہ سوات میں سابق صوبائی وزیردوست محمدخان کی اہلیہ کی جنازے کے بعدذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ کاربارکرناکوئی گنانہیں ہے۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ اپنے چہیتوں کوبچانے کیلئے عمران خان نے احتساب کمیشن کوبلی چھڑادیا،عمران خان نے سستی شہرت کے حصول کیلئے دھرنے کی روش اپنائی ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان صوبائی احتساب کمیشن کے ڈائریکٹرجنرل حامدخان اورجسٹس وجیہہ الدین کے استعفوں کے حوالے سے بھی قوم کوآگاہ کرکے میرٹ اورایمانداری کاثبوت دیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کے بس میں صرف دھرنادیناہے عوام کے مسائل کاحل نہیں،عمران خان کوملک کی ترقی اورپاکستان مسلم لیگ(ن)کی کامیابی ہضم نہیں ہوپارہی وہ ایک بارپھرترقی کوڈی ریل کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ عمران خان اپنے گریبان میں نہیں جانکھتے صرف دوسروں پرانگلی اٹھانے کی بیماری میں مبتلاہیں۔انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوامیں میرٹ کی دھجیاں اڑانے،بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہ دینے اور صوبائی احتساب کمیشن کومفلوج کرنے پربنی گالامیں بھی ایک دھرنے کاانعقادکرناچاہئے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پشاورمیں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ بہترہوگاکہ عمران خان دھرنوں میں عوام اورکارکنوں کودربدرکرنے کی بجائے ان کی فلاح وبہودکیلئے کچھ اقدامات اٹھائیں ویسے بھی دھرنا ون سمیت دھرناٹوبھی عمران خان کی سیاست میںآخری کیل ثابت ہوگی۔
Discussion about this post