اسلام آباد (زمونگ سوات ڈاٹ کام)شریف خاندان کی رائے ونڈمیں موجودہ صورتحال پرطویل مشاورت کے بعدحسین نوازوزیراعظم نوازشریف کااہم پیغام لے کردبئی روانہ ہوگئے ،سعودی عرب اورلندن میں اہم شخصیات سے ملاقات کریں گے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق پانامہ لیکس کے انکشافات کے بعدپیرکے روزشریف خاندان کے افرادنے رائے ونڈمیں طویل مشاورت کی جس کے بعدوزیراعظم کے صاحبزادے حسین نوازدبئی روانگی کے لئے اچانک لاہورائیرپورٹ پہنچ گئے ۔نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق حسین نوازسعودی عرب دبئی اورلندن میں وزیراعظم نوازشریف سے دیرینہ تعلق ر کھنے والی اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے اورانہیں نوازشریف کاپیغام پہنچائیں گے تاہم پیغام کے بارے میں ابھی واضح نہ ہوسکا
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post