ADVERTISEMENT
راولپنڈی (زمونگ سوات ڈاٹ کام) آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکہ کے خصوصی نمائندے رچرڈ اولسن نے ملاقات کی ہے جس میں خطے اور افغانستان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق رچرڈ اولسن نے پیر کے روز جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان پاک افغان امور خطے کی سیکیورٹی اور افغانستگان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ رچرڈ اولسن نے اس موقع پر دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی کوششوں کو سراہا ۔
Discussion about this post