ADVERTISEMENT
لاہور (زمونگ سوات ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے پاکستان کپ کے نام سے ون ڈے ٹورنامنٹ کروانے کا اعلان کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹو رنامنٹ 19اپریل سے 1مئی کو فیصل آباد میں کھیلا جائیگا ،ٹیم کا انتخاب ڈرافٹنگ سے ہوگا جبکہ کھلاڑیوں کی بولی آج منگل کو ہوگی۔
بورڈ حکام کے مطابق بلوچستان ٹیم کی قیادت قومی ون ڈے کپتان اظہرعلی کرینگے۔ٹیسٹ کپتان مصباح الحق فیڈرل ایریا ٹیم کی ٹیم کے قائد مقررکیے گئے ہیں ،سٹار بلے باز یونس خان خیبرپختوانخواہ کی ٹیم کی قیادت کرینگے جب کہ آل راؤنڈر شعیب ملک کو پنجاب کی ٹیم کی قیادت سونپ دی گئی۔ٹی ٹونٹی کپتان سرفراز احمد سندھ کی ٹیم کی قیادت کرینگے۔
Discussion about this post