ADVERTISEMENT
سائنس و ٹیکنالوجی
بریٹا(Brita) ایک حیرت انگیز پانی کا جگ ہے۔ اس جگ کی خصوصیت یہ ہے کہ کہ وائی فائی کے ذریعے انٹرنیٹ سے مربوط رہتا ہے۔ اس سے بھی زیادہ حیرت کی بات یہ ہے کہ یہ جگ، جب بھی فلٹر بدلنے کا وقت ہو، Amazon Dashکو استعمال کرتےہوئے ایمزون پر نئے فلٹر کا آرڈر دے سکتا ہے۔یعنی صارفین کو نہ تو پانی کے استعمال کا حساب رکھنےکی ضرورت ہوگی اور نہ ہی فلٹر کی تبدیلی کا وقت نوٹ کرنے کی۔ یہ سارا کام بریٹا خود کرے گا۔
بریٹا کی قیمت 44.99 ڈالر ہے۔ وائی فائی سے منسلک ہو کر یہ پانی کے استعمال کا حساب رکھتا ہے اور ضرورت پڑنے پر آپ کے پیسے (ایمزون اکاؤنٹ) استعمال کرتے ہوئے نئے فلٹر کا آرڈر دے دیتا ہے۔
Discussion about this post