ADVERTISEMENT
سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) سوات کے شہر مینگورہ سبزی منڈی کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ڈی ایس پی لیگل شانگلہ محمد الیاس کو قتل جبکہ ساتھی محمد یوسف کو زخمی کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق شانگلہ سے تعلق رکھنے والے ڈی ایس پی لیگل محمد الیاس اور اپنی ساتھی محمد یوسف کے ہمراہ کسی کام کی غرض سے بازار آیا تھا کہ مینگورہ کے سبزی منڈی کے قریب اچانک نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس کے وجہ سے وہ موقع پر دم توڑ گیا جس کے بعد لاش کی پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد آبائی علاقے شانگلہ روانہ کیا گیا ۔ واقع کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ملزمان کی تلاش شروع کردی.
Discussion about this post