مینگورہ(زمونگ سوات ڈاٹ کام)ملاکنڈ ڈویژن میں انکم ٹیکس کے نفاذ کے خلاف سوات ٹریڈ فیڈریشن اور کل جماعتی کانفرنس کے کال پر مینگورہ شہر سمیت سوات بھر میں احتجاجی مظاہرے اورمکمل شٹرڈاؤن،تمام تر چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند ،تمام سیاسی جماعتوں،تاجربرادری،وکلاء،طلبہ،منتخب بلدیاتی نمائندوں اور عوام کی شرکت،کسٹم ایکٹ کو مستردکردیا،فیصلہ واپس لینے تک احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھنے کا اعلان،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ملاکنڈڈویژن میں کسٹم ایکٹ کے نفاذ کیخلاف مینگورہ شہر سمیت سوات بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن رہا ،صبح سے ہی سیاسی جماعتوں کے عہدیداروکارکن،تاجر،وکلاء،طلبہ بلدیاتی نمائندے اورعوام جلوس کی شکل میں نشاط چوک مینگورہ پہنچنا شروع ہوگئے اوراحتجاجی جلسہ میں شرکت کی ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ ادغام کے وقت ملاکنڈڈویژن کو ہرقسم کے ٹیکسوں سے مستثنیٰ قراردیاگیا اوراس ڈویژن کو ٹیکس فری قراردیاگیا تھا مگر اس کے باوجود بھی حکومت نے یہاں پر کسٹم ایکٹ نافذکردیا جویہاں کے عوام کیساتھ ظلم وزیادتی ہے جسے کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،انہوں نے کہاکہ ملاکنڈڈویژن کیساتھ ہمیشہ سے نارواسلوک کیاگیا کسی نے یہاں کے عوام کے مسائل کے حل اورعلاقے کی تعمیر وترقی پر کسی قسم کی توجہ نہیں دی،انہوں نے کہاکہ ملاکنڈڈویژن جن حالات سے گزراہے وہ سب کو معلوم ہے جس کے پیش نظر یہاں کے عوام کو خصوصی پیکج اورریلیف دینے کی اشد ضرورت ہے مگر حکومت نے اس کے برعکس کسٹم ایکٹ نافذکردیا ،انہوں نے کہاکہ اس وقت سوات سمیت پورے ڈویژن کی سڑکیں کھنڈرات کا نقشہ پیش کررہی ہیں،صحت وتعلیم کی سہولیات ناپید ہیں،روزگار کے مواقعے نہ ہونے کے برابر ہیں،بجلی گیس بحران اور دیگر مسائل اور مشکلات نے عوام کی زندگی اجیرن بنارکھی ہے مگر ان مصیبت زدہ عوام کے حال پر کسی کو ترس نہیں آتا،انہوں نے کہاکہ ملاکنڈڈویژن کے عوام،سیاسی جماعتیں،تاجربرادری،وکلاء اوردیگر تمام تر عوام کسٹم ایکٹ کے نفاذکو ہر گز تیارنہیں یہی وجہ ہے کہ آج کے مظاہرہ میں تمام سیاسی جماعتیں ،بلدیاتی نمائندے اور عوام شریک ہیں جس کا واضح مقصد یہ ہے کہ وہ کسٹم ایکٹ کے نفاذکو ہرگزتیار نہیں اوروہ اس کے خلاف بھرپوراحتجاج کریں گے،احتجاجی مظاہرہ کے دوران تمام تر چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند رہیں،مظاہرہ سے سوات ٹریڈرزفیڈریشن کے صدر حاجی عبدالرحیم ،ایم پی اے فضل حکیم خان ،ضلعی نائب ناظم عبدالجبار خان ،عوامی نیشنل پارٹی واجدعلی خان ،ن لیگ کے انجینئر عمرفاروق ،قومی وطن پارٹی کے فضل رحما ن نونو،جماعت اسلامی کے اختر علی خان،جے یو آئی کے راحت حسین،پیپلز پارٹی کے شمشیرعلی خان ایڈووکیٹ،پختونخوامیپ کے ڈاکٹر خالد محمودخالد،،شہریارامیرزیب،عوامی نیشنل پارٹی واجدعلی خان،ایوب خان،پرائیویٹ سکول منیجمنٹ ایسوسی ایشن کے ثواب خان اوردیگر نے بھی خطاب کیا۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post