بشام(زمونگ سوات ڈاٹ کام)حکومت کی طرف سے ملاکنڈ ڈویژن کو ٹیکس زون میں شامل کرنے کے اعلان پر بشام اور الپوری بازاروں میں مکمل شٹر ڈاون ہڑتال،اگر فوری طور پر ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس نفاذ کا اعلان واپس نہیں لیا گیا تو شاہراہ ریشم کو اسلحہ کی زور پر غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دینگے ،ملاکنڈ ڈیژن ٹیکس فری زون ہے جہاں ایک معاہدہ کے تحت ٹیکس لاگو نہیں ہوتااپنے خون کا آخری قطرہ بہانے کو تیار ہے مگر یہاں ٹیکس لاگو نہیں ہونے دیں گے،ان خیالات کا اظہار ایکشن کمیٹی بہبود عوام بشام بازار کے رہنماؤوں مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنما محمد ہمایون خان،ماسٹر حمید الرحمن ،پی پی پی شانگلہ کے جنرل سیکرٹری حاجی سید رحیم شاہ باچا ،مسلم لیگ( ن) کے صوبائی رہنما اور ناظم یونین کونسل شنگ شیرین زادہ خان،سید وسع شاہ،ناظم تحصیل کونسل شنگ گل روخان ،ناظم ویلج کونسل بوٹیال 2گل داد خان،جہان فراز ،ڈاکٹر مشتاق اور دیگر نے بشام پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تفصیلات کے مطابق ملاکنڈ دویژن میں حکومت کی طرف سے ٹیکس لاگو کرنے کے اعلان پر بشام بازار میں ایکشن کمیٹی بہبود عوام کی کال پر مکمل شٹرڈاون ہڑتال رہی ،جس کی وجہ سے کاروبار زندگی معطل رہی ،مظاہرین نے بشام شہرکے مختلف بازاروں میں مارچ کیا ،بعد میں مظاہرین پریس کلب کے سامنے مظاہرین جمع ہوگئے ،جہاں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن جب 1969 میں پاکستان کے ساتھ شامل ہو رہا تھا تو اس وقت کے والی سوات کے ایک پاکستانی حکومت کا ایک معاہدہ ہوا تھا کہ یہاں کوئی ٹیکس لاگو نہیں ہوگا اور ریاست سوات کا یہ حصہ مکمل طور پر ٹیکس فری زون ہوگا مگر موجودہ صوبائی اور مرکزی حکومت نے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یہاں ٹیکس لاگو کرنے کا اعلان کیا ہے جو ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کو کسی صورت قبول نہیں ہے انہوں نے مزید کہا کہ اگر مرکزی اور صوبائی حکومت نے فوری طور پر ٹیکس لاگو کرنے کا اعلان واپس نہیں لیا تو ہم شاہراہ ریشم کو اسلحہ کی زور پر بند کرکے زبردست احتجا ج کرنے پر مجبور ہو جائینگے اورحالات کی ذمہ داری موجودہ حکومت پر عائد ہوگی ،انہوں نے کہا ملاکنڈ ڈویژن اور شانگلہ کے منتخب نمائندگان اور بلدیاتی نمائندے ہر فورم پر ہماری آواز بلند کرے اگر پھر بھی حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لیں تو علاقے کے منتخب نمائندگان فی الفور اپنے عہدوں سے مستعفی ٰ ہوجائے ۔انہوں نے کہا ملاکنڈڈویژن گزشتہ کئی سالوں سے مختلف مسائلوں کا شکار ہے کبھی سیلاب اور کبھی زلزلے اور کبھی دہشت گردی کا یہاں کے عوام کو سامنا رہا ہے مگر اس کے باوجود حکومت کا یہ اقدام سمجھ سے بلا تر ہے انہوں نے کہا ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کسی صورت قبول نہیں اور اسکے نفاذ کیلئے کو ہم صورت قبول تیار نہیں اس سلسلے میں اپنے خون کا آخری قطرہ بہانے کو تیارہے۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post