بونیر (عمران بونیری )ملاکنڈ ڈیژن ٹیکس فر ی زون ہے یہاں پر کسٹم ایکٹ سمیت کسی قسم کا کوئی ٹیکس نہیں مانتے ۔یہ بات پی ٹی ائی کے تحصیل صدارتی امیدوار جان محمد نے ناواگئی بازار میں کسٹم ایکٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کر تے ہوئے کہی ۔مظاہرہ سے جماعت اسلامی PK77کے پر یس سیکرٹری بہرام زیب نے بھی خطاب کیا۔مظاہرین نے ہاتھوں میں بنیر ز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر کسٹم ایکٹ کے خلاف نعرے درج تھے ۔مظاہرین نے ناواگئی چوک سے گر لز ہائی سکول ناواگئی تک واک بھی کیا۔جان محمد نے اپنے خطا ب میں مذید کہا کہ ملاکنڈ ڈیژن شدت پسندی اور قدرتی آفات سے متاثرہ خط ہے اور یہاں کے لوگ زندگی کے بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔انہوں نے کہا کہ سوات سیٹیٹ کا پاکستان کے ساتھ ادغام کے وقت ٹیکس نہ لگانے کا معاہدہ ہوا تھا اور آج حکومت اپنے وعدے کی خلاف ورزی کر رہی ہے جس کو ہم نہیں مانتے ۔انہوں نے مذید کہا کہ حکومت پہلے ملاکنڈ ڈیژن کے عوام کو دیگر تر قی یافتہ علاقوں کی طرح سہولیات اور مراعات دے پھر ٹیکس کے نفاذ کا اعلان کر یں۔انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈیژن ہر دور میں پسماندہ ر ہا ہے اور لوگ آج بھی زندگئی کے بنیادی سہولیات کے لئے تر س ر ہے ہیں اس لئے حکومت کسٹم ایکٹ کے نفاذ کا فیصلہ واپس لے۔انہوں نے کہا کہ کسٹم ایکٹ کے خلاف مظا ہر یں جاری رہینگے۔
Discussion about this post