مینگورہ(زمونگ سوات ڈاٹ کام)سوات میں ٹارگٹ کلنگ کیخلاف عوامی نیشنل پارٹی نے احتجاجی مظاہرہ کیااورمرکزی وصوبائی حکومت کیخلاف نعرہ بازی کی،اس سلسلے میں گذشتہ روز عوامی نیشنل پارٹی کے عہدیداراورکارکن نعرے لگاتے ہوئے جلوس کی شکل میں سوات پریس کلب کے سامنے پہنچ گئے جہاں پر خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری وسابق صوبائی وزیر واجدعلی خان،سابق صوبائی وزیرایوب خان،ضلعی صدر شیر شاہ خان،جنرل سیکرٹری رحمت علی خان،خواجہ خان،عبداللہ یوسفزئی اور دیگر نے کہاکہ سوات میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ انتہائی افسوسناک ہے ،چند دن قبل سابق ناظم جمشید اورایک روزقبل پولیس آفیسر کو شہید کیا گیا ،انہوں نے کہاکہ امن قائم رکھنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے مگر وہ اس ذمہ داری کو پوراکرنے میں مکمل طورپر ناکام نظرآرہی ہے کیونکہ اس کے ایجنڈے میں امن شامل ہی نہیں،انہوں نے کہاکہ پختونوں کو مسلسل نشانہ بنایا جارہاہے مگر یہ اب یہ سلسلہ بند ہونا چاہئے کیونکہ پختون امن پسند،محب وطن اور پاکستان کے اداروں کے ساتھ پیار اور تعاؤن کرنے والی قوم ہے،انہوں نے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی اس مٹی کی وارث جماعت ہے جس نے امن کی خاطر پہلے بھی قربانیاں دی ہیں اور آئندہ بھی قربانیاں دے گی اوردہشتگردی کے خلاف آواز اٹھاتے رہے گی،انہوں نے کہاکہ مطالبہ کیا کہ حکومت امن کو قائم رکھنے اور ٹارگٹ کلروں کو فوری طورپر گرفتار کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے،اس موقع پر مظاہرین نے مرکزی وصوبائی حکومت،وزیراعلیٰ پرویزخٹک،عمران خان اوروزیر اعظم کیخلاف نعرے بھی لگائیں،مظاہر ہ میں پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن اور یوتھ کے کارکنوں وعہدیداروں نے بھی شرکت کی۔
Discussion about this post