سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) ملاکنڈ ڈویژن میں کسٹم ایکٹ کے خلاف تاجر برادری اور آل پارٹیز کانفرنس کی جانب سے چلائے گئے احتجاجی تحریک کے رد عمل میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کسٹم ایکٹ کی واپسی کی سمری گورنر خیبر پختونخوا کو ارسال کر دی جبکہ گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کی موجودگی میں وزیراعلیٰ کی طرف سے کسٹم ایکٹ کی واپسی کی سمری پر دستخط کرکے صدر مملکت کو ارسال کر دی صدر مملکت کی طرف سے سمری پر دستخط کرنے کاامکان ، سوات تاجر برادری کی طرف سے سمری واپسی پر دستخط کرنے کا خیر مقدم ، تفصیلات کے مطابق ملاکنڈ ڈویژن میں کسٹم ایکٹ کے نفاذ کے خلاف ملاکنڈ ڈویژن میں شدید عوامی رد عمل رنگ لے آئی ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے ایکٹ واپس کرنے کیلئے سمری پردستخط کرکے گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کی موجودگی میں سمری پر دستخط کرکے صدر مملکت ممنون حسین کو ارسال کردی ہے ، جس بارے وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے ان کو یقین دلایا کہ صدر مملکت ممنون حسین اس پر دستخط کرکے کسٹم ایکٹ کی واپسی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں سمری کی واپسی کے حوالے سے سوات ٹریڈر فیڈریشن کے صدر نے بتایا کہ ملاکنڈ ڈویژن بشمول کوہستان کسٹم ایکٹ کے خلاف تاجر برادری ، سیاسی جماعتوں ، وکلاء برادری اور ہر طبقہ کے لوگوں نے شدید احتجاج کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ کسی بھی صورت مالاکنڈ ڈویژن بشمول کوہستان کسٹم ایکٹ یاٹیکس لاگو کرنے کے لئے تیار نہیں ، انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے گزشتہ روز سوات میں کامیاب ہڑتال کرکے سوات کے لوگوں نے یہ پیغام دیا گیا کہ وہ کسٹم ایکٹ کے خلاف ہیں اور اس مسئلے کے خلاف پوری قوم ایک ہی پیج پر ہے ، انہوں نے کہاکہ میں اس سلسلے میں وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی طرف سے سمری پر دستخط کرنے کے بعد گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے دستخط کرکے صدر مملکت کو ارسال کرنے پر ہم ان کے انتہائی مشکور ہیں اور توقع رکھتے ہیں کہ وہ ملاکند ڈویژن بشمول کوہستان کے عوام کے احساسات وجذبات کا پورا پورا خیال رکھتے ہوئے کسی بھی ایسے ایکٹ نافذ نہیں کریں گے جو عوامی مفادات کے خلاف ہو۔
Discussion about this post