مینگورہ(زمونگ سوات ڈاٹ کام)قومی وطن پارٹی نے یونین کونسل بنڑ اورویلیج کونسل نویکلے وطاہرآبادمیں تنظیمیں قائم کردیں،اس حوالے سے گذشتہ روز اجلاس ہواجس کے دوران متفقہ طورپر تنظیمیں قائم کردی گئیں ،یونین کونسل بنڑ کیلئے حیات محمدخان کو چیئرمین،اخترعلی سینئروائس چیئرمین،یخیٰ خان کو جنرل سیکرٹری مقررکیاگیا جبکہ ویلیج کونسل نویکلے کیلئے فیصل حیات خان چیئرمین،پریم چندرجنرل سیکرٹری اورطاہر آباد کیلئے احمدزیب خان چیئرمین ،فواد خان سینئروائس چیئرمین اورعباس خان کو جنرل سیکرٹری منتخب کیاگیا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے زونل چیئرمین فضل رحما ن نونونے کہاکہ تنظیموں کے قایم سے پارٹی کو مزید استحکا م ملے گا ،انہوں نے کہاکہ موجودہ دور میں قومی وطن پارٹی واحدسیاسی جماعت ہے جو پختون قوم کے مسائل کے حل اور ان کے حقوق کیلئے عملی جدوجہد کررہی ہے،اس موقع پر صدیق علی خان،دوست محمد خان،شاہی دوران ،حاجی عمرزادہ ،رحم غفران اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
Discussion about this post