مینگورہ(زمونگ سوات ڈاٹکام)پہلا اکبر علی خان شہید کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر،فائنل میں برہان گلیڈئیٹرز توتانوبانڈئی نے گولڈن سٹار ز گولڈن کو شکست دے کر ونر ٹرافی اپنے نام کرلی مین آف دی میچ ضیاء الحق جبکہ مین آف دی ٹورنامنٹ اقبال عالم قرار پائے اس موقع پر تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی سابق ایم پی اے وقار احمد خان تھے جبکہ اے این پی سوات کے نائب صدر خورشید خان، ڈپٹی جنرل سکریٹری ابراہیم دیولئی،ضلعی کونسلر یوسی کوز اباخیل شاہ سید،ضلعی کونسلر یوسی کالاکلے عبد المالک،ضلعی کونسلر یوسی دیولئی طارق خان،اکبر علی خان شہید کے فرزند ولی خان،ناظم ویلج کونسل توتانو بانڈئی حبیب احمد ،یوتھ کونسلر اسد خان سمیت اکبر شاہ،شیر احمد،سید غفور،احمد رشید ملنگ،عبد اللہ، کبیر خان،جہانزیب پاچا،محمد علی جان،پرویز،سردار علی طوطی،محبوب ،رفیق احمد،بیدار،آدم خان،موسی خان لالہ ،تلاوت شاہ،گل کریم ،سید باچا کے علاوہ عمائدین علاقہ اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وقار خان اور دیگر مقررین نے کہا کہ کھیل کھود صحت مند معاشرہ کے دلیل ہوتے ہیں اور جس قوم کے کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں پر ہسپتال ویران رہتے ہیں انہوں نے کہا کہ کشیدہ حالات کے دوران دہشت گردوں نے سوات کے امن کو تباہ کرنے سمیت کھیل کے میدانوں کو ویران کردیا تھا اے این پی نے اقتدار میں آنے کے بعد نہ صرف دہشت گردوں کا خاتمہ کیا بلکہ کھیلوں کے میدان دوبارہ آباد کرکے رونقیں بحال کئے انہوں نے واضح کیا کہ اے این پی دور حکومت میں کھیلوں کے فروغ پر خطیر رقم خرچ کرکے سٹیڈیمز اور گراونڈ تعمیر کئے گئے جس سے آج بھی نوجوان مستفید ہورہے ہیں لیکن بد قسمتی سے گذشتہ عام انتخابات میں تبدیلی کا نعرہ لگا نے والوں نے قوم کو دھوکہ دے کر اقتدار کی کرسی حاصل کرلی لیکن تین سال گزرنے کے باوجود تاحال کسی قسم کی تبدیلی دیکھنے کو نظر نہیں آئی انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان بنانے والے تعلیم دشمنی فارمولے پر عمل پیرا ہیں جنہوں نے قلم کے بجائے اداروں میں بندوق نظام رائج کرکے تعلیم کا بیڑہ غرق کردیا ہے انہوں نے کہا کہ اتفاق و اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے لہذا پوری قوم اے این کے سرخ جھنڈے تلے متحد ہوجائیں تاکہ مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ ممکن ہوسکے انہوں نے یقین دلایا کہ مستقبل میں بھی ہر سال اکبر علی خان اور دیگر شہداء کے نام پر ٹورنامنٹ منعقد کئے جائیں گے جس کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کرینگے آخر میں چیف گیسٹ اور دیگر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔
Discussion about this post