ADVERTISEMENT
ریاض (زمونگ سوات نیوز)طوفانی بارشوں نے سعودی دارالحکومت ریاض میں تباہی مچا دی ہے۔ سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا جبکہ اسکول اور کاروباری ادارے بھی بند ہو گئے۔ سعودی دارالحکومت ریاض میں ہونے والی غیر معمولی بارش نے ہر طرف تباہی مچا دی۔ شہر کی گلیاں اور بازار کئی فٹ پانی میں ڈوب گئے۔ پانی جمع ہونے سے کئی گاڑیاں خراب ہو گئیں جس سے ٹریفک نظام بھی درہم برہم ہو گیا۔ بارش کئی گھنٹے جاری رہی جس سے نشیبی علاقوں میں سیلاب آگیا۔ بارشوں سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تاہم حکام نے شہریوں کو گھروں کے اندر رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
Discussion about this post