مبئی۔ 14 اپریل (زمونگ سوات آن لائن نیوز) بالی وڈ کے بادشاہ کہلائے جانے والے اداکار امیتابھ بچن نے رنبیر کپور کو بالی وڈ کا بڑا سٹار قرار دیدیا۔
73 سالہ امیتابھ بچن نے اپنی ایک تازہ ٹویٹ میں رنبیر کی آنے والی فلم”عجوبہ“کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ نے فلم”عجوبہ“کی تصویروں میں رنبیر کو دیکھا ہے کس قدر من موہنا نظر آرہا ہے ،25 سال بعد ایک عظیم اداکار دیکھا ہے۔ فلم”عجوبہ“کی کاسٹ میں 33 سالہ رنبیر کے ساتھ ان کے والد رشی کپور بھی شامل ہیں جو امیتابھ کے ساتھ فلم ”بھوت ناتھ ریٹرنز“کر رہے ہیں۔
ADVERTISEMENT
Discussion about this post