لاہور (زمونگ سوات آن لائن نیوز )ورلڈ ٹی ٹونٹی میں پاکستانی کرکٹرز کے بارے میچ متنازع بیانات دے کر شہرت حاصل کر نے والی ماڈل قندیل بلوچ اب انڈین پریمیئر لیگ میں کولکتہ نائیٹ رائیڈرز کی حمایت میں سامنے آگئی ہیں ۔
سوشل میڈیا پر اپنی جاری کردہ تازہ ترین ویڈیو میں قندیل بلوچ نے کہا کہ اگر شاہ رخ خان کی کولکتہ نائیٹ رائیڈرز اس سال انڈین پریمیئر لیگ کا ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوتی ہے تو وہ اس کا جشن منائیں گی اور ایسے منائیں گی کہ ہوش والوں کے ہوش اڑ جائیں گے ،سوتے ہوئے لوگ جاگ جائیں گے اور جاگتے لوگ سو نہیں پائیں گے،کھڑا بیٹھ جائے گا اور بیٹھا کھڑا ہوجائے گا،مطلب کھڑے ہوئے بیٹھ جائیں گے اور بیٹھے ہوئے لوگ کھڑے ہوجائیں گے،وہ کچھ ایسا کریں گی کو لوگ پریشان ہوجائیں گے۔
Discussion about this post