سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ فوڈ کنڑولر کا مینگورہ شہر میں غیر معیاری اشیاء بنانے والے کارخانوں کے خلاف کارروائی ، بھاری جرمانے اور وارننگ جاری تفصیلات کے مطابق محکمہ فوڈ کے ڈسٹرکٹ فوڈ کنڑولر ابوبکر محمود نے مینگورہ شہر اور گردونواح میں پاپڑ اور دیگر خوراکی اشیاء بنانے والے کارخانو ں کے خلاف چھاپے مارکر بیسوں اشیاء کے نمونے لیبارٹربھیجوائے اس طرح ناقص صفائی اور غیر معیاری اشیاء استعمال کرنے پر بھاری جرمانے لگائے گئے مجموعی طورپر اب تک تیس ہزار سے زائد رقم کے جرمانے وصول کئے جاچکے ہیں اس موقع پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنڑولرابوبکر محمود نے میڈیاکے نمائندوں کو بتایاکہ عوام کے صحت کے ساتھ کسی کوبھی کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔ غیر معیاری اشیاء بنوانے اور بیچنے والے تمام لوگوں کے خلاف کارائی جاری رہیگی۔ فوڈ انسپکٹر کے ساتھ چیکنگ کے موقع پر محکمہ فوڈ کے دیگر اہلکار بھی شامل تھے۔ فوڈ انسپکٹرکے مطابق ناقص اشیاء بنانے والوں کے خلاف اپریشن کا سلسلہ جاری رہیگا۔
Discussion about this post