بونیر ( عمران بونیری ) جماعت اسلامی سر کل چملہ کے امراء اور ذمہ داران کا اجتماع زیر صدارت ضلعی امیر غلام مصطفی ایڈوکیٹ ناواگئی میں سلطان حسین فاروقی کے رہایش گاہ پر منعقد ہوا جس میں مندنڑ کے امیر مولانہ عنایت اللہ،پر یس سیکرٹری بہرام زیب ،زین الابرار،خان زادہ،شیر بھادر خان،محبوب علی،مظہر حسین،امتیاز عالم ،بشیر احمد اور اشراف الدین نے 17اپر یل کو سواڑی کے مقام پر کر پشن فر ی پاکستان کے جلسہ عام کے لئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ضلعی صدر غلام مصطفی ایڈوکیٹ نے کہا کہ 17اپر یل کے جلسہ میں بونیر میں اپنے بھر پور سیاسی قوت کا مظاہر ہ کر ینگے ۔انہوں نے کار کنوں پر زور دیا کہ وہ بینرز،فلیکس اور جھنڈے لگانے پر خصوصی توجہ دے اور یوتھ ممبران کو موٹر سائیکلوں کے جلوس کے لئے تیار کر یں۔انہوں نے کہا کہ جلوس میں شامل ہر گاڑی پر پارٹی کا پر چم لہرانا ہو گا۔غلام مصطفی نے کہا کہ جماعت اسلامی بونیر میں مصبوط سیاسی قوت ہے اور 17اپر یل کے جلسے نے ابھی سے مخالفین کے اوسان خطاء کر دئیے ہیں۔
Discussion about this post