No Result
View All Result
  • ur اردو
  • en English
Friday, March 24, 2023
23 °c
Denpasar
25 ° Sun
26 ° Mon
26 ° Tue
26 ° Wed
ZamungSwat
  • Login
  • صفحہ اول
    کم عمر مداح کے تعریفی پیغام نے بابر اعظم کا دل جیت لیا

    قومی کپتان بابر اعظم کو ستارۂ امتیاز سے نواز دیا گیا

    ”آئین کہتاہے کہ انتخابات ایک ساتھ ہوں “وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے واضح اعلان کر دیا

    ”آئین کہتاہے کہ انتخابات ایک ساتھ ہوں “وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے واضح اعلان کر دیا

    ملک میں پٹرول بحران پر تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر آ گئی، تہلکہ خیز انکشافات

    وفاقی کابینہ نے عوام کو سستا پٹرول فراہم کرنے کی منظوری دیدی

    قوم عمران خان جیسے عالمی اسٹیبلشمنٹ کے مہرے کو اقتدار میں نہیں دیکھنا چاہتی ،حافظ حمد اللہ

    قوم عمران خان جیسے عالمی اسٹیبلشمنٹ کے مہرے کو اقتدار میں نہیں دیکھنا چاہتی ،حافظ حمد اللہ

    ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ نجی میڈیکل کالجز کے طالبعلموں کوتاحکم ثانی دوسرے کالجوں میں بھیجنے سے روکدیا

    لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کے خلاف کارروائی روکنے کا حکم واپس لے لیا

    آنیوالے دنوں میں دیکھیں گے کس کی ٹانگیں کانپتی ہیں اور کسے پسینہ آتا ہے؟ عمران خان کی اپوزیشن پر شدید تنقید

    ممنوعہ فنڈنگ کیس:سٹیٹ بینک نے کوئی نوٹس نہیں لیا تو یہ کیس ہی قابل سماعت نہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ، عمران خان کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ

    خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ سے متعلق الیکشن کمیشن کا خط گورنر ہاﺅس کو موصول ہو گیا

    الیکشن کمیشن نے انتخابی عمل کی بروقت مانیٹرنگ کے لیے اہم فیصلے کر لیے ، تفصیلات جانیے

    سینٹ کی ایک سیٹ کا ریٹ 50سے 70کروڑ روپے لگ چکا ، سب سے زیادہ مال کس نے بنایا ؟ حیران کن انکشاف

    عمران خان کی دہشت گردی کے 2 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

    رمضان المبارک میں سب سے طویل اور مختصر روزہ کہاں  اور اسکا دورانیہ کتنا ہوگا؟حیرت انگیز انکشافات

    رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل پشاور میں طلب کر لیا گیا

  • سوات نیوز
    • قومی خبریں
    • سپورٹس
  • سیرو تفریح
    • سوات فوٹوز
    • سوات ویڈیوز
  • سوات ٹوارزم
  • کالمز

پاک فوج کے جوانوں کا چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن

Murad Iftikhar by Murad Iftikhar
7 years ago
in National News, تازہ ترین
0
Share on FacebookShare on Twitterزمونگ سوات سے خبر شیر کریں

متعلقہ خبریں

قومی کپتان بابر اعظم کو ستارۂ امتیاز سے نواز دیا گیا

”آئین کہتاہے کہ انتخابات ایک ساتھ ہوں “وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے واضح اعلان کر دیا

وفاقی کابینہ نے عوام کو سستا پٹرول فراہم کرنے کی منظوری دیدی

راجن پور(زمونگ سوات آن لائن نیوز)صوبہ پنجاب کے ضلع راجن پور کے کچے کے علاقے میں ’چھوٹو گینگ‘ کے خلاف گزشتہ کئی دنوں سے جاری آپریشن ’ضرب آہان‘ آپریشن میں پولیس کی ناکامی پر فوج کو طلب کرلیا گیا۔پولیس عہدیدار کے مطابق یہ تازہ صورتحال وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے راجن پور کی تحصیل روجھان میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف ملٹری آپریشن کی منظوری کے بعد سامنے آئی۔
عہدیدار نے بتایا کہ اس مقصد کے لیے اوکاڑہ سے آرمی کی بٹالین اور اسپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) کی دو پلاٹونز کو طلب کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف بڑے پیمانے پر ہونے والے مشترکہ فوجی آپریشن میں رینجرز کے پیراٹروپرز بھی پولیس اور فوجی اہلکاروں کے ہمراہ حصہ لیں گے۔
پولیس عہدیدار نے کہا کہ فوج کو طلب کرنے کا فیصلہ گینگ کی جانب سے ایلیٹ پولیس کے ایس ایس اجی کمانڈوز سمیت 24 پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنانے اور کئی دنوں سے جاری آپریشن میں 6 اہلکاروں کی ہلاکت کی رپورٹس کے بعد کیا گیا۔
واضح رہے کہ پولیس اور چھوٹو گینگ کے درمیان کئی دنوں سے جاری اس رسہ کشی میں اس وقت شدت آگئی جب مجرمان نے 4 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کرکے انتظامیہ کو ان کی لاشیں اس دھمکی کے ساتھ حوالے کیں کہ اگر انہیں محفوظ راستہ نہ دیا گیا تو وہ دیگر 24 اہلکاروں کو بھی ہلاک کردیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چھوٹو گینگ کے خلاف فوجی آپریشن کے لیے آرمی یونٹس نے روجھان مزاری کے کچے کے علاقوں کچھا جمال اور کچھا مورو کو اپنے حصار میں لے لیا ہے، اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کسی بھی لمحے آپریشن کا آغاز ہوسکتا ہے جو آخری مجرم کے خاتمے تک جاری رہے گا۔
دوسری جانب پولیس عہدیدار کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب پولیس مشتاق سکھیرا اور کور کمانڈر ملتان کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں دیگر سیکیورٹی ایجنسیوں کے حکام نے بھی شرکت کی۔عہدیدار نے کہا کہ ملاقات میں چھوٹو گینگ کے خلاف پولیس آپریشن اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف فوجی آپریشن کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ ملاقات میں یرغمال پولیس اہلکاروں کو بازیاب کرانے اور آخری مجرم کے خاتمے کے ساتھ ملٹری ہیلی کاپٹرز کے ذریعے فضائی آپریشن کی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔
کور کمانڈر ملتان سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی پولیس کا کہنا تھا کہ چھوٹو گینگ کے خلاف آپریش ملٹری اتھارٹیز کی اور رینجرز کی مشاورت کے بعد شروع کیا گیا۔انہوں نے پولیس کے پاس ہتھیاروں کی کمی کی رپورٹس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اگلے مورچے پر لڑنے والے اہلکاروں نے 10 کلو وزنی بلٹ پروف جیکٹس، حفاظتی ہیلمٹس اور جوتے پہن رکھے ہیں۔
پنجاب پولیس کی ترجمان نبیلہ غضنفر نے آپریشن میں 6 پولیس اہلکاروں کی ہلاکت اور 24 کے یرغمال ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے اب تک گینگ کے 7 بدنام زمانہ کارندوں کو ہلاک کرکے بڑی کامیابی حاصل کی ہے، جس میں چھوٹو گینگ کا رنگ لیڈر علی گل بازگیر، فقیر محمد اور مجید بکھرانی شامل ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق چھوٹو گینگ کے رنگ لیڈر نے یرغمال پولیس اہلکاروں کی رہائی کے بدلے اپنے اہلخانہ اور چند وفادار ساتھیوں سمیت دبئی روانگی کے لیے محفوظ راستہ مانگا تھا۔
دوسری جانب ایک اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن میں پولیس کی ناکامی پر پریشانی کا اظہار اور پولیس حکام کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ اگر پولیس کی تیاری مکمل نہیں تھی تو آپریش کیوں شروع کیا گیا۔ادھرراجن پور میں چھوٹو گینگ کیخلاف آپریشن جاری ہے ، دہشتگردوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے ایلیٹ فورس کے مزید تین سو جوان علاقے میں پہنچ گئے ہیں جو چھوٹو گینگ کیخلاف کی جانے والی کارروائی میں حصہ لیں گے۔ پولیس اور ایلیٹ فورس کی جانب سے آپریشن کے دوران کچے کے دو کلومیٹرز کے علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے تاکہ عوام کو کسی قسم کا نقصان نہ پہنچے اور ڈاکوؤں کا مکمل صفایا کیا جاسکے۔

ADVERTISEMENT
Tags: راجن پورچھوٹو گینگ
ShareTweetSend
ShareTweetSend

متعلقہ خبریں

چھوٹو گینگ کے لیڈرسمیت کتنے ڈاکوؤں نے ہتھیارڈالے؟کتنے پولیس اہلکاربازیاب؟جی ڈی آئی ایس پی آر حقیقت سامنے لے آئے

چھوٹو گینگ کے لیڈرسمیت کتنے ڈاکوؤں نے ہتھیارڈالے؟کتنے پولیس اہلکاربازیاب؟جی ڈی آئی ایس پی آر حقیقت سامنے لے آئے

7 years ago
104
راجن پورمیں چھوٹو گینگ کا صفایا کرنے کیلئے تمام انتظامات مکمل

راجن پورمیں چھوٹو گینگ کا صفایا کرنے کیلئے تمام انتظامات مکمل

7 years ago
54
Load More

Discussion about this post

  • About
  • Advertise
  • Privacy & Policy
  • Contact

© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • سوات نیوز
    • قومی خبریں
    • سپورٹس
  • سیرو تفریح
    • سوات فوٹوز
    • سوات ویڈیوز
  • سوات ٹوارزم
  • کالمز

© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.