مینگورہ (زمونگ سوات ڈاٹ کام)وزیر بلدیات عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ خیبر پختون خواہ کے بلدیا تی نظام دیگر صو بوں کے بہ نسبت مثالی ہے انہوں نے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کبل میں جنرل بس اسٹینڈ اور سبزی منڈی بنانے کے منظوری دیتے ہوئے اس کے لئے آئندہ بجٹ میں فنڈ کے فراہمی کا بھی اعلان کر دیا انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نمائندوں کے ذمہ داری ہے کہ وہ لو گوں کے مسائل و مشکلات کو حل کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں بلدیاتی نظام کے آئین کا نفاذ نا مکمل ہونے کے وجہ سے سست روی کا شکار ہے اس نظام کے تحت ہم نے 30ارب روپے تقسیم کی گئی ہے اور آئندہ سال 45ارب روپے کیا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے کبل تحصیل کونسل ہال میں تحصیل کونسلران اور دیگر مشران سے خطاب کر دوران کیا انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام کے تحت اختیارات نچلی سطح منتقل کر دی گئی ہے اور اس نظام کے تحت تمام مسائل ومشکلات گھر کے دہلیز پر حل ہو گی اس موقع پر انہوں نے کبل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے حدود میں جنرل بس اسٹینڈ جو 30کنال پر مشتمل ہو گا اور سبزی منڈی جو 10کنال پر مشتمل ہو گا کہ منظوری دیتے ہوئے آئندہ ADPمیں شامل کرنے کا اعلان کر دیا تقریب سے تحصیل نا ظم حا جی رحمت علی ، اسپیکر انجینئر حنیف خان نے بھی خطاب کیا اس مو قع پر جما عت اسلامی ضلع سوات کے امیر ڈاکٹر فضل سبحان اور ضلعی جنرل سیکرٹری حا فظ اسرار احمد ADبلدیات کے علاوہ دیگر مشران بھی مو جود تھے۔
Discussion about this post