مینگورہ (زمونگ سوات ڈاٹ کام)ڈی پی او سوات کے ہدایت پر مینگورہ شہر کے حدود میں سرچ اینڈ کلیئرنس اپریشن،درجنوں افراد گرفتار،کئی جیل کوبھیج دئے گئے ،اسلحہ برآمد ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد سلیم مروت کے ہدایت پر ڈی ایس پی سٹی مینگورہ شہر صدیق اکبر خان تھانہ مینگورہ،تھانہ بنڑ،تھانہ رحیم اباد کے ایس ایچ اوز،سپیشل برانچ ،ڈی ایس پی اور سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے بھاری نفری کے ہمراہ تھانہ مینگورہ،تھانہ بنڑ،تھانہ رحیم ابادمیں سرچ اینڈ کلیئرنس اپریشن کے دوران 61مشکوک، مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا جسمیں20مشکوک افراد کو عدالت میں پیش کرکے جیل بھجوا دیا گیا،جبکہ دیگر کوپوچھ گچھ کے بعد ضمانت پر رہاکردیے گئے،اسی طرح اپریشن میں 3پستول 30بور25عددکارتوس بھی برآمد کی ،جبکہ چرس پینے والے 4افرادکو بھی گرفتار کر لیا گیا،اپریشن کے باعث جرائیم کے روک تھام میں کمی آئیگی ، ڈی پی او سوات نے ضلع سوات کے تما م داخلی وخارجی راستوں کے چیک پوسٹوں پر مشکوک اورجرائیم پیشہ افراد کیخلاف سخت نگرانی کی بھی ہدایت دی گئی ہے ۔
Discussion about this post