بٹ خیلہ (زمونگ سوات ڈاٹ کام)چین میں محصور پاکستانیوں میں مزید28پاکستانی آج بے نظیرا نٹرنیشنل ائیر پورٹ اسلام آباد پر اتریں گے جبکہ باقی اٹھ پاکستانیوں کی فلائٹ اٹھارہ اپریل کو کنفرم ہوگئی ہے نو پاکستانی پہلے ہی پہنچ چکے ہیں چین کے علاقہ آرمچی میں موجود پاکستانیوں نے مالاکنڈ پریس کلب بٹ خیلہ کے چیئرمین رب نواز ساغر سے ٹیلی فونک بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ دو ہفتوں سے زائد چین میں محصور 45پاکستانیوں میں نو پاکستانی گذشتہ روز پہنچ چکے ہیں جبکہ اٹھائیس پاکستانیوں کی ٹکٹ چینی ائیر لائن میں کنفرم ہوچکی ہے اور وہ آج صبح بے نظیر ائیر پورٹ پر پونے نو بجے اتر یں گے باقی اٹھ پاکستانی جہاز میں جگہ کم ہونے کی سبب 18اپریل کو پاکستان پہنچیں گے انہوں نے صحافی رب نواز ساغر اور نجی چینل ایکسپریس نیوز کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی کوششوں سے چین اور پاکستانی حکومت حرکت میں آگئی اور آج ان کی واپسی ممکن ہوگئی ورنہ ان کا کوئی پرسان حال نہیں تھا انہوں نے بتایا کہ گذشتہ دو ہفتے ان پر کافی گراں گزرے اور کوئی ایسا راستہ دکھائی نہیں دے رہا تھا کہ اس کے ذریعے ان کی آواز کوئی اٹھا سکے۔
Discussion about this post