نیلم وادی کے دلکش مناظر
November 22, 2015
کریلا کے بے شمار فوائد ،جان کر حیران رہ جائینگے
April 19, 2016
pak fouj k shair nojawan dehshat grdo pr toot prhe
March 7, 2017
بٹ خیلہ (زمونگ سوات ڈاٹ کام)میری بیٹی کے قاتلوں کو گرفتار کرکے ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے ، ملزمان ہمیں قتل کی دھمکیاں دے کر صلح کرانے پر مجبور کررہے ہیں انتظامیہ کھلے عام دندناتے ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کریں ان خیالات کا اظہار ورسک ضلع دیر لوئر کے ضعیف العمرشخص عزت گل نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 13 فروری 2016 کو ملزمان ملوک ، امیر سید وغیرہ نے ان کی بیٹی روزینہ زوجہ گل محمد کو بٹ خیلہ کے بھرے بازار میں فائرنگ سے قتل کرکے فرار ہوگئے ملاکنڈلیویز نے تین ملزمان کو گرفتار کرکے باقی تین فرار ہوکر اب انہیں فون پر بچوں سمیت قتل کرنے کی دھمکیاں دے کر صلح پر مجبور کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ان کی تین کم عمر نواسے فاطمہ چھ سال، نگینہ سات اور اسد چار سال کے کفالت کی ذمہ داری بھی ان پر ہے جو ان کے برداشت سے باہر ہے جبکہ مقتولہ کا شوہر بچوں کی اخراجات سے بھی انکاری ہے اس لئے حکومت ان کی بیٹی کی قاتلوں کو گرفتار کرکے انہیں تحفظ فراہم کریں ۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post