پشاور (زمونگ سوات ڈاٹ کام )لنڈی کوتل طورخم میں مقیم افغان مہاجرین کیخلاف کریک ڈاون ایک بار پھر شروع۔ڈیڈ لائم ختم ہو تے ہی گھروں کو مسمار کر دیا گیا ۔ اپریشن سیکورٹی پیش نظر ہو رہا ہے ۔سرکاری ذرائع پاک افغان بارڈر طورخم میں رہائش پذیر افغان مہاجرین کے خلاف ایک بار پھر اپریشن کا سلسلہ شروع کیا گیا جس میں انتظامیہ نے متعدد گھروں کو مسمار کیا سرکاری ذرائع نے بتایا کہ طورخم میں مقیم افغانی مہاجر ین غیر قانونی طور پر رہ رہے ہیں جو سیکورٹی کے پیش نظر ٹھیک نہیں ہے اس لئے حکومت نے پہلے انہیں گھروں کو خا لی کرانے کی مہلت دی مہلت ختم ہو تے ہی طورخم میں پولیٹکل انتظامیہ نے کریک ڈاون شروع کیا جس میں خا صہ اور لیو یز فورسز کے اہلکاروں نے حصہ لیا انتظامیہ نے اس حوالے سے بتایا کہ اس حوالے سے کسی کے ساتھ رعایت نہیں کی جائے گی ہر افغانی باشندہ قانون کے مطابق ڈیل کیا جا ئے گااس سلسلے میں اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ رحیم اللہ محسود نے کہا کہ چند ہفتے پہلے طورخم میں بارڈر فلیگ میٹنگ میں افغان حکام کو واضح طو رپر کہا تھا کہ تمام افغانیوں کو اس بات سے اگا ہ کرے کہ جب وہ پاکستان ائے تو ویزہ پاسپورٹ یعنی قانونی کاغذات کے شرائط پوری کر کے ائے تاکہ انہیں کسی قسم کا مسئلہ نہ ہو ۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post