ADVERTISEMENT
اسلام آباد (زمونگ سوات آن لائن):ترجمان وزارت خزانہ نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی پاناماکے نائب وزیرخزانہ سے ملاقات کی خبر کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرخزانہ پچھلے کئی ہفتوں سے ملک سے باہر نہیں گئے،وزیرخزانہ واشنگٹن کا دورہ منسوخ کرچکے ہیں۔ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار اور پاناماکے نائب وزیرخزانہ کی ملاقات سے متعلق دعویٰ حیران کن ہے۔غلط رپورٹنگ پر معاملہ سی این این کے ساتھ اٹھایا جارہاہے۔وزیرخزانہ کی پاناما کے نائب وزیرمعیشت سے ملاقات کے خبربے بنیاد ہے۔تفصیلات کے مطابق خبر گردش کررہی تھی کہ پاناماکے نائب وزیرخزانہ نے اسحاق ڈار سے ملنے کی تصدیق کردی۔جس کو ترجمان وزارت خزانہ نے بے بنیاد قراردیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔
Discussion about this post