ADVERTISEMENT
زیورخ (زمونگ سوات آن لائن نیوز)پاکستان نے فٹ بال رینکنگ میں پستیوں کے نئے ریکارڈ قائم کردیے۔ فٹ بال ٹیم رینکنگ میں ایک سو نوے ویں نمبر پر پہنچ گئی۔فیفا کی تازہ رینکنگ کے مطابق پاکستان فٹبال ٹیم دو سو نو ملکوں میں ایک سو نوے نمبر پر چلی گئی ہے۔
نئی رینکنگ میں پاکستان کی تین درجے تنزلی ہوئی ہے۔سری لنکا، بنگلادیش، بھارت اور افغانستان چاروں کی رینکنگ پاکستان سے بہتر ہے۔ افغانستان ایک سو سینتالیس، بھارت ایک سو باسٹھ، بنگلادیش ایک سو ستتر اور سری لنکا ایک سو ستاسی ویں نمبر پر موجود ہے۔فیفا کی نئی عالمی رینکنگ میں ارجنٹینا پہلے، اسپین دوسرے، اور برازیل کی ٹیم تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ ۔
Discussion about this post