بونیر ( عمران بونیری )اے این پی نے تحصیل خدوخیل کے گاؤں چینگلئی میں مسلم لیگ ن کی اہم وکٹ حاصل کی۔وی سی چینگلئی کے نائب ناظم محمد خان اپنے خاندان اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت اے این پی میں شامل ہو گئے۔اس سلسلے میں شمولیتی اجتماع سے اے این پی کے صوبائی جنر ل سیکرٹری ایم پی اے سردار حسین بابک،سابق ناظم اعلیٰ حاجی رؤف خان،ضلعی صدر محمد کر یم بابک،نصیب خان،غالب خان،خدوخیل کے ناظم گلزار بابک اور نائب ناظم فضل الہی نے خطاب کیا۔سردار حسین بابک نے اپنے خطاب میں کہا کہ دھرنوں اور ڈراموں سے عوامی مسائل حل نہیں ہو سکتے۔انہوں نے کہا کہ مرکزی اور صوبائی حکومت نے صوبے کو فٹ بال بنا رکھا ہے ۔دونوں حکومتوں کو صوبے کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں،تحت لاہور اور تحت اسلام آباد کی جنگ نے صوبے کے عوام کو بری طرح متاثر کر دیا ہے۔سردار بابک نے مذید کہا کہ ہمارے پارٹی پر کر پشن کے الزمات لگانے والے آج قوم کو بتائے کہ پاناما لیکس میں اے این پی کے کتنے لوگوں کے نام شامل ہیں۔انہوں نے ملک کے احتسابی اداروں سے مطالبہ کیا کہ کھربوں روپے کے قرضے اور لاکھوں ایکڑ زمینیں اپنے نام کر نے والوں کا کھڑا احتساب ہو نا چاہیئے۔ملاکنڈ ڈیژن میں ٹیکس کے نفاذ پر بات کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملا کنڈ ڈیژن میں کسٹم ایکٹ کے نفاذ میں صوبائی اور مر کزی حکومت کا مک مکا شامل ہے اور یہی وجہ ہے کہ مر کزی حکومت خاموش اور صوبائی حکومت مگر مچھ کے انسو بہا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اے این پی نے اپنے دور حکومت میں ملاکنڈ ڈیژن کے عوام کے تمام زرعی قر ضے معاف کر دئیے تھے اور ملا کنڈ ڈیژن کو آفت زدہ قرار دیا گیا تھا۔سردار بابک نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت کی ناقص کار کر دگی اور بد تر ین طر ز حکمرانی نے عوام کو ذہنی مر یض بنا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام جوق در جوق بر سر اقتدار پارٹیوں سے مستعفی ہو رہے ہیں اور اے این پی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں جو کہ اے این پی کے قائدین پر اعتماد کا اظہار ہے۔
Discussion about this post