مینگورہ (زمونگ سوات ڈاٹ کام) محکمہ تعلیم سوات اور این سی ایچ ڈی کے زیر اہتمام گورنمنٹ پرائمری سکول بنڑ میں داخلہ مہم کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، اس موقع پر پرائمری سکولوں کے ہیڈ ماسٹرز ، طلبہ اور اساتذہ کا تعلیم کے فروغ کیلئے داخلہ مہم کامیاب بنانے کا عزم ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی دسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سوات ذوالفقارالملک ، چیئرمین اپٹا خیبر پختونخوا ابراہیم شاہ بابا ، پرنسپل میاں گل بہار ،ضلع کونسلر ابن امین اور این سی ایچ ڈی کے متعلقہ حکام نے کہا کہ تعلیم کے فروغ کے بغیر ہم ترقی کے منازل طے نہیں کرسکیں گے ، ہم سب کو اپنے اور گردنواح میں تعلیم سے محروم بچوں کو سکول میں داخل کرانا چاہیں ، انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ڈی ای او سوات حافظ محمد ابراہیم کی کوشش بھی جاری ہے ، اور اساتذہ کو الرٹ کردیا گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ آج کے یہ بچے کل کے معمار ہوں گے ، اسلئے ہمیں بچوں کی تعلیم و تربیت پر توجہ دینا ہوگی ، تقریب میں ڈپٹی ڈی ای او ذوالفقار الملک ، چیئرمین اپٹاابراہیم شاہ بابا ، ضلع کونسلر ابن امین اور دیگر نے بچوں میں صوبائی حکومت کی جانب سے مفت سٹیشنری ، بیگز تقسیم کئے ، ذوالفقارالمک کا اس موقع پر کہنا تھا کہ تعلیم کے فروغ اور داخلہ مہم کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ، اور اس سلسلے میں سکولوں میں تمام سہولیات مہیا کی جارہی ہیں تاکہ علاقہ میں کوئی بھی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے ۔
Discussion about this post