سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام)زیادہ کرائے وصول کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف اپریشن جاری ، بھاری جرمانے عائد ،سواریوں سے زائد لی گئی کرائے واپس لے لی گئی ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ اتھارٹی منظور احمد خان کی ہدایت پر ریجنل اتھارٹی ٹرانسپورٹ سوات کی جانب سے عدنان شاہ نے سوات کے مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے گاڑیوں پر بھاری جرمانے عائد کردئیے ، سواریوں سے لئے گئے زائد کرائے واپس کردی ، انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے جس کی روسے سرکاری کرایہ نامہ مقرر کردی گئی اور اس کے باوجود ڈرائیور زسواریوں سے زائد کرائے وصول کررہے ہیں یہ ہمیں ہر گز منظور نہیں اور اس کے حوالے اپریشن جاری رہیگا ، انہوں میڈیا کو بتایا کہ ہم نے اپریشن کے دوارن بہت سارے ڈرائیورز دیکھے جس کے پاس گاڑی کا فرمٹ نہیں ہے جس کو ہم نے بھاری جرمانوں سے چالان کیا ، انہوں نے کہا کہ ہم نے موبائل موٹر پولیس انچار چ کے ہمراہ شموزئی میں کاروائی کرتے ہوئے 95گاڑیوں کو چالان کرکے 5600 روپے جرمانہ وصول کیا گیا،انہوں نے کہا کہ یہ اپریشن جاری رہیگا اور جو بھی قانون کی خلاف ورزی کریگا ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔
Discussion about this post