مینگورہ (زمونگ سوات ڈاٹ کام)چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ مظہر عالم میاں خیل نے کہا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن میں جوڈیشری سے متعلق جتنی بھی مسائل ہیں ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے ، دارالقضا ء ہائی کورٹ مینگورہ بینچ میں ججوں کی کمی پر کی جائیگی ، ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے مسائل بھی حل ہوں گے ، ان خیلات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بینچ میں بار کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، افتتاحی تقریب سے دارالقضا ء بار صدر رضاء الدین اور دیگر نے بھی خطاب کیا ، چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ مظہر عالم میاں خیل نے کہا کہ دارالقضا ء مینگورہ بینچ میں ججو ں کی کمی کا مسئلہ جلد حل کر کے تیسری جج کی تعیناتی جلد عمل میں لائی جائیگی ، انہوں نے کہا کہ چترال کے جوڈیشری مسائل سننے کیلئے پشاور سے جج چترال آئیں گے ، انہوں نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ جوڈیشری سوات میں ججوں کی کمی کا علم ہے اس سلسلے میں دو جج تعینات کئے گئے ہیں جس میں ایک نے چارج سنبھال لیا ہے اور دوسرا جلد چارج سنبھال لیگا ، انہوں نے کہا کہ بار و بینچ لازم ملزوم ہیں انصاف کی فراہمی کیلئے دونوں کو مشترکہ جدو جہد کرنی ہوگی ۔
Discussion about this post