سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام)سوات یونیورسٹی کے چیف پراکٹرنے یونیورسٹی کے اندر طلبہ اور طالبات اکھٹے بیٹھنے اور ڈیٹنگ سے روکنے پر پابندی لگائی تھی جس کے بعد ان کو عہدے سے برخاست کر دیا ہے یونیورسٹی ترجمان آفتاب خان کے مطابق متعلقہ افسر کے متعلق کاروائی یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے کی ہے ۔ سوات یونیورسٹی کے چیف پراکٹر حضرت بلال نے گزشتہ روز ایک نوٹس جاری کیاگیا تھا جس میں وارننگ دی گئی تھی کے یونیورسٹی کے اندر طلبہ اورطالبات پر اکھٹے بیٹھنے اور گھومنے پر پابندی ہوگی خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانہ کیا جائے گا۔ اس خبر کے بعد مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ ایک اچھا اقدام ہے یونیورسٹی کوئی تفریح گاہ نہیں ہے بلکہ درسگاہ ہے اس پر پابندی ہونی چاہئے ۔ انہوں نے سوات یونیورسٹی کے بلڈنگ کو جلد تعمیر کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
Discussion about this post