واشنگٹن(زمونگ سوات آن لائن نیوز)امریکی وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں کو مبینہ خطرے کے پیش نظر اسلام آباد میں واقع میریٹ ہوٹل اور اس کے قرب و جوار میں واقع علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’سفارتخانے کو اسلام آباد میں میریٹ ہوٹل پر حملے کے معمولی لیکن غیر مصدقہ خطرے کے بارے میں معلوم ہوا ہے۔
‘بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’امریکی شہریوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ آئندہ چند دنوں کے دوران ان علاقوں سے دور رہیں جب تک کے صورتحال کا جائزہ نہیں لے لیا جاتا۔امریکی صفارتخانے کی جانب سے جاری ہونے والے اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’امریکی شہریوں کو یہ یاد دلایا جاتا ہے کہ پاکستان کے لیے سفری وارننگ رواں سال سات اپریل کو جاری کی گئی تھی۔
‘سٹیٹ ڈیپاٹمنٹ کی جانب سے رات گئے جاری ہونے والے اس بیان میں امریکیوں کوپاکستان کا غیر ضروری سفر ملتوی کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔علاوہ ازیں پاکستان میں موجود امریکی شہریوں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ ملک میں اپنی نقل و حمل کے بارے میں کسی قریبی دوست کو آگاہ رکھیں۔ پرہجوم مقامات سے دور رہیں۔ سرکاری طور پر آنے والے اور دیگر امریکیوں کو پاکستان میں پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے اور ہوٹلوں میں رات گزارنے سے بھی روکا گیا
Discussion about this post