جدہ(زمونگ سوات آن لائن نیوز) سعودی شہزادہ اور وزیر داخلہ محمد بن نائف نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ پاکستانی تارک وطن شوکت علی امین کو انسانی ہمدردی اور اپنی جان داوٴ پر لگا کر سعودی شہری کی جان بچانے پر خصوصی انعام دیا جائے۔ پاکستانی شہری شوکت علی امین نے اسیر کے علاقہ میں سیلاب میں پھنسے سعودی القہطانی کی جان بچائی تھی۔
سعودی شہزادے نے ہیرو کا کردار ادا کرنے پر شوکت علی کو انعامی رقم دینے کا بھی فیصلہ کیا۔ القہطانی جو سیلاب کے دوران اپنی گاڑی کے اُوپر چڑھ گئے تھے اور انہیں بچانے کیلئے امدادی کوششیں جاری تھیں اس موقع پر وہاں موجود پاکستانی شہری شوکت علی نے موقع ضائع کئے بغیر اپنی جان خطرے میں ڈال کر سعودی شہری کو سیلاب سے نکالا۔ شوکت نے سعودی شہزادے کی جانب سے اس اعزاز پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اُس نے جو بھی کیا وہ صرف اس وطن اور اس کے شہریوں سے محبت میں کیا۔ اس واقعہ کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر جاری ہونے کے بعد دھوم مچا دی۔
Discussion about this post