ایپل نے پرانی ڈیوائسز سے 40 ملین ڈالر کا سونا، چاندی، کاپر اور دوسری دھاتیں نکال لی
ایپل کی طرف سے شائع کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق ایپل نے پرانی ڈیوائسز سے 61 ملین پاؤنڈ دھاتیں نکالی ہیں۔ ان دھاتوں میں سٹیل، ایلومینیم، شیشہ اور دوسری صنعتی دھاتیں شامل ہیں۔ ایپل نے پرانی ڈیوائس سے 2204 پاؤنڈ(1000 کلوگرام) سونا بھی حاصل کیا ہے۔ 1230 ڈالر فی اونس کی موجودہ قیمت کے حساب سے اس سونے کی قیمت 40 ملین ڈالر سے بھی زیادہ بنتی ہے۔ایک ہزار کلوگرام کا یہ سونا کمپیوٹر مدر بورڈ اور دوسرے خراب پرزوں سے نکلا ہے۔
ریفارئنگ کمپنی کے مطابق 9 ملین ڈالر کی قیمتی دھاتیں خراب روایتی کمپیوٹروں سے نکلی ہیں۔ ورلڈ گولڈ کونسل کے ہیڈ آف ٹیکنالوجی ٹریور کیل نے بتایا کہ ایک سمارٹ فون میں 25 سے 30 ملی گرام سونا ہوتا ہے، جس کی مالیت صرف 1 ڈالر ہوتی ہے۔ اس سونے سے سمارٹ فون کے کنکٹر ، پی بی سی ٹریسز اور کمپوننٹ پن بنائی جاتی ہیں۔صنعتی ادارے سونے کا استعمال اس لیے پسند کرتے ہیں کہ وہ اسے جس شکل میں چاہیں آسانی سے ڈھال سکتے ہیں۔
ایپل اب تک کروڑوں میک، آئی فونز، آئی پیڈز اور دوسرے آلات فروخت کر چکا ہے، اس لیے اگر ایپل کا یہ پرانا کباڑ اس کے لیےسونے کی کان بن گیا ہے تو اس میں حیرت نہیں ہونی چاہیے۔
سونے کے علاوہ ایپل نے 6,612پاؤنڈ چاندی(16.27ڈالر فی اونس) سے 107,577ڈالر منافع کمایا، 2,953,360 پاؤنڈ تانبا(2.19 ڈالر فی اونس) سے ایپل کو 6,467,858ڈالر منافع ہوا۔
Discussion about this post