سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام ) عوامی نیشنل پارٹی سوات 19اپریل کو سوات پریس کلب میں جشن پختونخواہ منائینگے،اِس حوالے سے عوامی نیشنل پارٹی سوات کے کابینہ کا اہم اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر سابق ایم پی اے شیر شاہ خان منعقد ہوا ، اجلاس میں ضلعی جنرل سیکرٹری رحمت علی خان ، سینئر نائب صدر خواجہ خان ، ابراہیم دیولئی ، عبداللہ یوسفزئی ، نواب عالم ، سلطان علی ، عبدالصبور ، تحصیل ناظم اکرام خان ، عبدالعلی اشنا اور دیگر نے شرکت کی ، اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہُ انیس اپریل کو سوات پریس کلب منیگورہ میں جشن پختونخوا منایاجائیگا ، اور اس حوالے سے سوات پریس کلب مکانباغ میں تقریب کا اہتمام کیاجائے گا ، جس میں دو ہزار دس کوصوبہ کی پہچان خیبرپختونخوا صوبائی اسمبلی میں انیس اپریل کو منظور ہوئی ایک بہت بڑاکارنامہ ہے ، جس کا سہرہ اے این پی کے سرپر ہے ، اس عمل کوخراج تحسین پیش کرنے کے لئے انیس اپریل کو جشن خیبرپختونخوا منانے کا اعلان کیاگیا ہے ، جو اس سلسلے کی کڑی ہے، اس حوالے سے عوامی نیشنل پارٹی سوات کے ترجمان عبداللہ یوسفزئی نے میڈیاکو بتایا کہ جشن خیبرپختونخوا منانے کا مقصد عوام میں صوبہ کی پہچان دلانے کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے ، انہوں نے کہاکہ اے این پی سوات کے اس اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ انیس اپریل کو سوات کی سطح پر پر عوامی نیشنل پارٹی سوات پریس کلب مین جشن پختونخوا منائے گی ، اور عوامی نیشنل پارٹی نے اس صوبے اور پختونوں کو جو شناخت دی ہے اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں تفصیل کیساتھ روشنی ڈالی جائے گی ، انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے تمام تر انتظامات اور تیاریوں کوآخری شکل دیدی گئی ہے اور انیس اپریل کو پارٹی کارکن جوش وجذبہ کیساتھ جشن پختونخوا منانے کیلئے پر جوش اور پر عزم ہیں۔
Discussion about this post