شانگلہ ( زمونگ سوات ڈاٹ کام) سوات سے بشام اپنے والی موٹر کار بشام کے علا قہ مارین کے قریب کھا ئی میں جا گری، چار افراد شدید زخمی، زخمیوں کو طبی امدا د کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال بشام منتقل کر دئیے گئے ، زخمیوں کی حالت خطرے سے با ہر ہیں ،ڈاکٹرز ۔ تفصیلات کے مطا بق بشام کے علا قہ مار ین رانیال میں گزشہ شب سوات سے بشام انے والی موٹر کار نمبر MB-3980اتفاقیاں طور پر حادثے کا شکار ہو گئی اور مارین میں کھا ئی میں جاگری جس کے نتیجے میں ڈرائیور محمد شاہ ولد رو خان سا کن کوڑ منگ، زرشید علی، محمد طاہر اور نصر اللہ سمیت چار افراد شدید زخمی ہو گئے ،حادثے فوری بعد مقامی لوگ اور پو لیس مو قع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو نکال کر طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بشام منتقل کر دئیے گئے جہاں پر ڈاکٹر ز کے مطا بق زخمیوں کی حالت خطر سے باہر ہیں۔
Discussion about this post