نئی دہلی(زمونگ سوات آن لائن نیوز): بالی وڈ فلمسٹار رندیپ ہوڈا سلمان خان کی آنے والی فلم ”سلطان“ کے شوٹنگ سیٹ پر بے ہوش ہوکر گر پڑے جس کے بعد انہیں فوری ط ور پر اسپتال منتقل کیا گیاط تفصیلات کے مطابق رندیپ ہوڈا سلطان فلم کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر بے ہوش ہو کر گر پڑے جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق رندیپ ہوڈا کی آج کے دن سرجری ہونے کا امکان ہے جس کے بعد انہیں آئندہ کل اسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔ رندیپ کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ رندیپ کو اکثر درد کی شکایت رہتی تھی لیکن کام کی لگن نے رندیپ کو اپنی درد پر توجہ نہیں دینے دی۔ رندیپ سلطان اور اپنی آنے والی فلم سربجیت کی پروموشن میں مصروف ہیں جس کے لیے وہ دن رات کام کر رہے ہیں۔
Discussion about this post