modi kho barha jhtka
April 24, 2017
مینگورہ (زمونگ سوات ڈاٹ کام)سوات چھاونی مالاکنڈ ڈویژن کی عوام کی امنگوں اور خواہشوں کی مظہر ہوگی ، ان خیالات کا اظہار جنرل آفیسر کمانڈ نگ مالاکنڈ آرمی ڈویژن میجر جنرل نادر خان نے مقامی لوگوں میں چیک تقسیم کرکے ،سوات چھاونی کے ابتدائی مرحلے کا آغاز کرتے ہوئے ایک تقریب کے دوران کیا، جوکہ سغرام کانجو میں منعقد کی گئی۔سوات چھاونی کے حوالے سے مقامی لوگوں میں رقوم کی تقسیم کے ابتدائی مرحلے کا باقاعدہ آغاز ایک پر تپاک تقریب سے کیا گیا جس کے مہمان خصوصی جنرل آفیسر کمانڈ نگ مالاکنڈ آرمی ڈویژن میجر جنرل نادر خان تھے۔چھاونی کی اس ابتدائی تقریب میں بریگیڈ کمانڈر ز ،ایم پی اے محب اللہ ، ڈی پی او سوات سیلم مروات ، ڈی سی سوات عاطف الرحمن، فوجی اور سول افسران کے علاوہ مقامی لوگوں کی بھی کیثر تعداد نے شرکت کی۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا ، اسکے بعد ڈی سی سوات عاطف رحمن نے پاک فوج اور بالخصوص میجر جنرل نادرخان کا سوات کی بہتری کیلئے کاوشوں اور کوششوں کو سراہا۔یاد رہے کہ سوات میں قیام امن کے بعد اس سازگار صورت حال کے تسلسل کو بر قرار رکھنا بہت ضروری تھا اس ضمن میں ایک اعلی سطحی اجلاس 2009ء میں ایوان صدر میں منعقد ہو اتھا ۔ جس میں صد ر پاکستان اور وزیر اعظم نے سوات چھاونی کے قیام کی باقاعدہ منظوری دی تھی۔ وزارت دفاع نے باہمی مشاورت اور جانچ پڑتال کے بعد سوات چھاونی کے منصوبے کی تجویز دی تھی۔ سوات کی عوام کی امنگوں کو مد نظر رکھتے ہوئے حصول اراضی کا طریقہ کا ر مذاکراتی رکھا گیا ۔ ابتدائی معاہدے کے تحت اراضی مالکان کو جو رقم ادائیگی طے پائی وہ وقت پر منظو ر نہ ہوسکی ۔ پاک فوج کی قیام امن میں کامیابی کی وجہ سے تجارتی آمدروفت کو تقویت ملی نتیجہَََ ا س علاقے میں زمین کی قیمت دو گنی ہوگئی ۔ زمین کے حصول میں عوام کی امنگوں کو مد نظر رکھا جانا ضروری تھا ۔ اس لئے موجودہ قیمت کے مطابق منظوری میں ترمیم تجویز کی گئی ۔ یہ تجویز مختلف مراحل سے گزرتی ہوئی وزیر اعظم پاکستان تک پہنچی اور چند دن پہلے اس کی منظوری دے دی گئی ہے ۔اس زمین کو حاصل کرنے کیلئے پہلی قیمت سے کہیں بڑھ کرمقامی لوگوں کو قیمت ادا کی جارہی ہے۔ مقامی لوگوں نے چیک کی اس تقسیم کو خو ش آئند قرار دیا اور میجر جنرل نادر خان کا اس تقسیم کے مرحلے کو جلد شروع کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post