بونیر ( عمران بونیری ) عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیتوں کا سلسلہ جاری ہے،وی سی خانپور کے نائب ناظم محمد جمیل نے اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت جبکہ اخون خیلو ڈھیری میں گل زادہ نے اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت جماعت اسلامی سے مستعفی ہو کر اے این پی میں شمولیت اختیار کر لی۔ اس سلسلے میں شمولیتی اجتماعات زیر صدارت ڈسٹر کٹ کو نسلر اقبال خان منعقد ہو ئے جس میں اے این پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک،مر کزی سیکرٹری ثقافت شمس بونیری ایڈوکیٹ،ناظم مندنڑ ڈاکٹر عمر حیات خان،نائب ناظم اشتر خان،کونسلرز درویش خان،زمان خان،اجمل خان اور پی ایس ایف ڈگر کالج کے صدر اعجاز نے شر کت کر کے اجتماعات سے خطاب کیا۔سرار حسین بابک نے اپنے خطاب میں کہا کہ عوام کا جوق در جو ق بر سر اقتدار پارٹیوں سے مستعفی ہو نا اور اے این پی میں شامل ہو نا ہمارے قائدین پر اعتماد کا اظہار ہے۔انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈیژن کے 30لاکھ عوام نے شدت پسندی کے وقت ملک و قوم کی خاطر اپنا گھر بار چھوڑ کر قر بانی دی لیکن مر کزی اور صوبائی حکومت نے عوام کے اس قر بانی کا صلہ کسٹم ایکٹ کے شکل میں دیا جو کہ زیادتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اے این پی ہی پختون قوم کی بقاء ،سالمیت اور ترقی کے لئے جد وجہد کر رہی ہے اور وقت کا تقاضا ہے کہ پختون قوم اپنی تمام اختلافات بھلا کرسر خ جھنڈے تلے جمع ہو جائے۔
Discussion about this post