بونیر ( عمران بونیری ) جماعت اسلامی زون 77کے پر یس سیکرٹری بہرام زیب نے کہا ہے کہ سواڑی میں عوام کے جم غفیر نے ثابت کر دیا کہ وہ ملک خداداد میں کر پشن کے خلاف ہیں۔انہوں نے کامیاب جلسہ عام پر لوگوں کا شکر یہ ادا کر تے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ پاکستان کو کر پشن سے پاک کر نے کے لئے جماعت اسلامی کی تحر یک ضرور رنگ لائی گی۔زمونگ سوات ڈاٹ کام سے بات چیت کر تے ہوئے اس نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی سینئٹر سراج الحق نے عوام کے سامنے مدلل بیان میں واضح کیا کہ کس طرح ملک کے غر یب عوام کے ٹیکسوں سے حکمران بیرون ملک عیاشیاں کر تے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کر پشن کی وجہ سے غریب کو دو وقت کی روٹی ،پینے کا صاف پانی،طبی سہولیات اور دیگر مراعات میسر نہیں ۔بہرام زیب نے کہا کہ عوام موجودہ نظام سے تنگ آچکے ہیں اور اُن کی نظر یں جماعت اسلامی پر لگی ہو ئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جلسہ گاہ میں عوام کا سمندر دیکھ کر مخالفین سکتے میں اگئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بونیر پہلے بھی جماعت اسلامی کا گھڑ تھا اور اب بھی ہے۔
Discussion about this post