ڈھاکہ(زمونگ سوات آن لائن نیوز ) بنگلہ دیشی فاسٹ باؤلر روبیل حسین نے ایک نئی گیند ایجاد کرنے کا دعوی کیا ہے ۔ بنگلہ دیشی میڈیا سے گفتگو میں روبیل حسین کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے نئے ایکشن کا نام ”بٹر فلائی “ رکھا ہے جس میں گیندانگلیو ں کے اوپری حصے میں پکڑ کر پھینکی جاتی ہے جو اسی ایکشن سے پھینکی گئی سلو ڈیلیوری ہوتی ہے ۔
روبیل کا مزید کہنا تھا کہ یہ گیند ہوا میں نہیں گھومتا بلکہ تتلی کی طرح تیرتا ہوا جاتا ہے،ویسے یہ ایک نارمل انداز کی ڈیلیوری لگتی ہے لیکن اگر اسے صحیح طرح سے پھینکا جائے تو یہ ایک ڈرامائی گیند ہے،یہ گیند ایک پتھر کی طرح بلے باز پر گرتی ہے تاہم سلو بال ہونے کے باعث وہ کچھ نہیں کرپاتا۔
ADVERTISEMENT
Discussion about this post