بٹ خیلہ (زمونگ سوات ڈاٹ کام ) پبلک پراسیکیوٹر افیسرز ویلفئیر ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر سید نعیم خان نے دہمکی دی ہے کہ ایک ہفتہ کے اندر اگر ان کے جائیز مطالبات تسلیم نہیں کئے گئے تو عدالتوں سے بائیکاٹ کرکے وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیں گے ، دہشت گردی اور دیگرسنگین جرائم کے کیسز میں پراسیکیوٹر پیش ہوتے ہیں مگر ان کے سیکورٹی سمیت دیگر مراعات کا کوئی انتظام نہیں جس کی وجہ سے پراسیکویٹرز میں مایوسی پائی جاتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دیگر پراسیکوٹرزعمران شاہ، جاوید الرحمان ، رئیس خان افریدی، محمد انعام اور فاروق حیات کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ مطالبات کو صوبائی حکومت کے سامنے لانے کے لئے انہوں نے کئی بار وزیر اعلیٰ سے ملاقات کا وقت مانگ لیا اخبارات میں اشتہارات بھی شائع کئے مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی اس وجہ سے انہوں نے مجبور ہوکر صوبہ بھر میں ہفتہ سیاہ منانے کا اعلان کیا جس میں پواسیکیوٹرز نے ہاتھوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر صوبہ بھر میں علامتی احتجاج شروع کیا ہے جو کہ ایک ہفتے تک جاری رہیگا انہوں نے کہا کہ ان کے مطالبات میں تنخواہوں کو دیگر صوبوں کے برابرلانے ، ریسک الاؤنس ، رہائش اور سیکورٹی کے انتظامات اوردیگر اداروں کی طرح اپ گریڈیشن شامل ہے انہوں نے کہا کہ جائیز مطالبات تسلیم ہونے کے لئے وہ کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
Discussion about this post