مینگورہ(زمونگ سوات ڈاٹ کام)سوات میں عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام جشن خیبرپختونخوامنایاگیا،اس حوالے سے سوات پریس کلب میں تقریب منعقدہوئی جس میں اے این پی کے قائدین،ملگری استاذان ،ملگری وکیلان،ملگری شاعران،پختون سٹوڈنٹس فیڈیشن اوریوتھ کے عہدیداروں اور کارکنوں نے کثیر تعدادمیں شرکت کی،اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری وسابق صوبائی وزیر واجدعلی خان،سابق صوبائی وزیر ایوب خان،شیرشاہ خان،خواجہ محمدخان ،سابق سنیٹرامرجیت ملہوترا،عبداللہ یوسفزئی،ابراہیم دیولئی اوردیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صوبے کو شناخت اور نام دینا عوامی نیشنل پارٹی کا ایک بہت بڑاکارنامہ ہے جسے تاریخ میں نمایاں حروف سے لکھاجائے گا،انہوں نے کہاکہ بھرپور مخالفت کے باوجود بھی عوامی نیشنل پارٹی نے صوبے کو نام دیا اس صوبے کا نام پہلے بھی پختونخواتھامگر انگریزو ں نے ایک سازش کے تحت اسے بدل دیا تھا تاکہ پختون قوم کو تقسیم کیا جاسکے مگر اے این پی نے بھرپورجدوجہد کے بعد صوبے کو ایک بار پھر اس کا نام دے کر پختون قوم کی حقیقی معنوں میں نمائندگی اورترجمانی کی ہے جس کا کریڈیٹ اے این پی کو جاتا ہے ،انہوں نے کہاکہ ہم نہ صرف اس ملک میں بلکہ افغانستان میں بھی امن کے خواہاں ہیں کیونکہ امن ہوگا توخوشحالی ہوگی اورامن کے بغیر ترقی اورخوشحالی کا تصوربھی ناممکن ہے،انہوں نے کہاکہ اے این پی نے اپنے پانچ سالہ دورحکومت میں نہ صرف اس صوبے کو نام دیا بلکہ صوبہ بھر میں مزید کالجز،سکولزاوریونیورسٹی قائم کرکے بچوں کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے مواقعے فراہم کئے جبکہ دارالقضاء کا قیام بھی عمل میں لایا اس کے علاوہ قیام امن کی خاطر عملی جدوجہد کرکے سوات میں مثالی امن قائم کیا جس کیلئے اے این پی کے قائدین اور کارکنوں نے بیش بہا قربانیاں دیں جو سب کے سامنے ہیں،انہوں نے کہاکہ موجود ہ صوبائی حکومت نے عوام کو مایوسی اورمحرومی کے سواکچھ نہیں دیا اے این پی کے دورحکومت میں قائم ہونے والی سپیشل پولیس فورس کے اہلکاروں کی تنخواہیں بندکیں ،ملاکنڈڈویژن میں کسٹم ایکٹ نافذکیا اورانصاف کے نام پر ناانصافیوں کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع کیا تاہم ملاکنڈڈویژن میں کسی بھی صورت میں کسٹم ایکٹ کیلئے تیارنہیں کیونکہ یہاں کے مصیبت زدہ عوام کسی قسم کے ٹیکسوں کے ہرگزمتحمل نہیں ہوسکتے یہاں کی معیشت ،سیاحت اورکاروبارتباہ ہوچکاہے ایسی صورت میں یہاں پر کسٹم ایکٹ کی نہیں بلکہ عوام کو ریلیف دینے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہاکہ آئندہ عام انتخابات میں ایک بار پھر اس صوبے میں عوامی نیشنل پارٹی کی حکومت بنے گی جس کے بعد یہاں پر ترقی اورخوشحالی کا دور شروع ہوگا۔
Discussion about this post